• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی صدر زیلنسکی پیر کو وائٹ ہاؤس آئیں گے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی پیر کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دورے پر آئیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ صرف امن معاہدے سے ممکن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر سب ٹھیک رہا تو پھر صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کا وقت طےکریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عارضی جنگ بندی نہیں، براہِ راست امن معاہدہ ضروری ہے، امن معاہدہ ہی خوفناک جنگ کو ختم کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید