• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان میگا کرپشن سکینڈل، اعظم سواتی نیب میں پیش نہ ہوئے

پشاور(ارشدعزیزملک) کوہستان میں 40 ارب روپےکےمیگا کرپشن سکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینٹر اعظم سواتی پیر کے روز نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے وکیل نیب میں پیش ہوئے قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے اعظم سواتی کو ایک ہفتے میں پیش ہونے کی ہدایت کردی اور قرار دیا کہ اعظم سواتی کو پیشی کے لئے دوسرا نوٹس جلد جاری کریں گے۔ نیب نے کوہستان سکینڈل میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو پیر کے روز پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا تاہم اعظم سواتی کی جگہ ان کے وکیل نیب میں پیش ہوئے۔نیب زرائع کے مطابق اعظم سواتی کے وکیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ اعظم سواتی خود پیش ہوں تاہم وکیل نے اعظم سواتی کی پیشی کیلئے ایک ہفتےکا وقت مانگ لیا، زرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو مزید وقت دینے سے انکار کردیا نیب نے اعظم سواتی کو جلد سے جلد پیش ہونے کی ہدایت کی اور انہیں بتایا گیا کہ پیشی کے لئے ایک ہفتہ وقت نہیں دے سکتے، جلد پیش ہونےکے لئےدوسرا نوٹس جاری کرینگے، واضح رہے کہ اعظم سواتی کو نیب خیبر پختونخوا نے کوہستان سکینڈل میں طلب کیا تھا اسکینڈل میں اعظم سواتی کے بینک اکاؤنٹ میں مبینہ طورپر کوہستان سکینڈل کےملزمان کی جانب سے60کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا الزام ہے۔

اہم خبریں سے مزید