اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس ( این ٹی ایس) کی قانونی حیثیت سے متعلق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے وضاحت طلب کر لی،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکشن افسر رشید احمد شاہ راشدی نے چیئرمین ایس ای سی پی کے نام لکھے گئے خط میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی قانونی حیثیت پر مختلف سوالات کے جوابات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ٹی ایس کی قانونی حیثیت کئی سالوں سے ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے جس کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بھی سخت نوٹس لیا تھا۔