اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) صوبائی حکومتوں اور وفاقی محکموں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 8 افسران کی خدمات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واپس کردی گئی ہیں۔ تبدیل کئے گئے تمام افسران کا تعلق اِن لینڈ ریونیو سروس سے ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ افسران کے تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعینات گریڈ 18 کی افسر ڈاکٹر انیلہ جاوید، آزاد کشمیر حکومت میں تعینات گریڈ 18 کی افسر مدیحہ بتول، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے افسران رضوان منظور، محمد عرفان حیدر، عاصم نصیر، نائمہ شمائل اور رفیعہ نواز اور سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 18 کی افسرثاقبہ منان کی خدمات ایف بی آر کو واپس کی گئی ہیں۔