• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج فارس میں بحران کے دوران تیل کی فراہمی کے لیے حکومت کی تیاریاں

اسلام آباد(اسرارخان ) گلف خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشے کے پیش نظر، پاکستان نے اپنے تیل کی سپلائی چین کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی بحران کی صورت میں تیل کی کمی کا سامنا نہ ہو۔ وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیر کے روز بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تیل کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک ہائی لیول کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں وزیرِ خزانہ، اوگرا کے چیئرمین اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید