• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے لوگ روزگار کیلئے دیگر صوبوں کا رخ نہیں کرتے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ اگر کراچی رہنے کے قابل نہیں تو پورا پاکستان یہاں روزگار کے لیے کیوں آتا ہے؟ سندھ کے لوگ روزگار کے لیے دوسرے صوبوں کا رخ نہیں کرتے، بھارت کی فلم انڈسٹری میں جھوٹی فلمیں بنا کر بیانیہ پھیلایا جاتا ہے، حالیہ پاک بھارت جنگ پر بھارت میں 111 فلمیں بن رہی ہیں۔ سندھ حکومت نے بھی فلمسازی کے لیے بجٹ میں رقم رکھی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات نے "آئی ورک فار سندھ" ایپ متعارف کرائی، جو 14 مارچ 2025 کو لانچ ہوئی۔ اب تک اس ایپ میں 72 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 27 ہزار 12 افراد نوکری کے متلاشی ہیں اور 12 ہزار 310 افراد کو روزگار مل چکا ہے، بھارت کی فلم انڈسٹری میں جھوٹی فلمیں بنا کر بیانیہ پھیلایا جاتا ہے، اس لئے سندھ حکومت نے بھی فلمسازی کے لیے بجٹ میں رقم رکھی ہے۔انہوں نے یہ باتیں پیر کوسندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں۔ سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے مختلف صحافتی تنظیموں کو 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹس دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کو بتائیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے۔ گزشتہ برس حکومت سندھ نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے صحافیوں کو سندھ کا دورہ کروایا تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے ترقی دیکھیں۔ ان صحافیوں نے تھر کا دورہ کر کے اعتراف کیا کہ ان کا تاثر تبدیل ہو گیا۔شرجیل انعام میمن نے فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی بحالی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت نے اس کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں کیونکہ پاکستان میں سنیما بند ہوچکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید