• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شوریٰ کونسل کے 3 رکنی وفد کا پارلیمنٹ کا دورہ

اسلام آباد(طاہر خلیل )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی شوریٰ کونسل میں قائم سعودی-پاکستان فرینڈ شپ گروپ کی تین رکنی وفد جس کی سربراہی میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر عبدالرحمن بن سنہت الحربی کر رہے تھے نے کل پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا،وفد کو قومی اسمبلی میں قانون سازی ، ایوان کی کارروائی کے طریقہ کار اور قومی اسمبلی ہال کے تاریخی پس منظر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ اور قومی اسمبلی کے اراکین نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر محترمہ سحر کامران، محترمہ رعنا انصر، سید حفیظ الدین، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو، محترمہ فرح ناز اکبر، محترمہ مسرت رفیق مہیسر، مرزا اختیار بیگ، میاں خان بگٹی، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، اور سید ابرار شاہ بھی موجود تھے۔ سعودی وفد نے پاکستانی پارلیمان کی میزبانی، بریفنگز اور وفد کی مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو "یادگار اور قابلِ قدر تجربہ" قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید