اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) ناروے میں انٹر نیشنل گورننس فورم 2025اور پارلیمانی ٹریک سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا آغا ز ہو گیا ، سینیٹر انوشہ رحمٰن پاکستانی وفد کی سربراہ ہیں ، اس وفد میں سینیٹر محمد اسلم اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن شامل ہیں ، سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ پارلیمانی صلاحیت بڑھانے کیلئے ڈیجیٹلا ئزیشن پر آگے بڑھ رہے ہیں، فیک نیوز سمیت سیاسی و سماجی ،ثقافتی اور ماحولیاتی شعبوں میں کئی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ۔ سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ نپاکستان میں ہم پارلیمانی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، انوشہ رحمان نے کہا کہ غلط معلومات انتہائی اہم مسئلہ ہے ، غلط معلومات سیاسی،سماجی،ثقافتی اورماحولیاتی سمیت کئی شعبوں میں چیلنجز کا سامنا ہے ، انوشہ رحمان نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلیم اور کمپیوٹر سائنس میں جاری اشتراک کے تحت مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل جدت کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔