ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ڈویژنل انتظامیہ نے انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے روڈز کی سکیموں کو ترجیح بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں روڈز کی اپ گریڈیشن اور نئی سکیموں پر فوری کام شروع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ روڈز اور قومی تعمیر نو کے محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس اور ایس ای روڈز بھی اجلاس میں شریک تھے۔