• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او اور کمشنر ملتان کا امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کا دورہ، سکیورٹی سمیت دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر)  ریجنل پولیس آفیسر  ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری اور کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں شہر کی مرکزی امام بارگاہوں میں شامل امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد سیکیورٹی، صفائی اور دیگر شہری سہولیات کا جائزہ لینا تھا ۔دورے کے دوران آر پی او اور کمشنر نے امام بارگاہ کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور ان سے محرم کے پروگرامز، مجالس اور جلوس کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر منتظمین نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ 
ملتان سے مزید