ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژن کی خوبصورتی بارے اجلاس، اجلاس میں کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو بیوٹیفکیشن سے متعلق واضح اہداف سونپے اور زور دیا کہ عوام کو تزئین و آرائش کا عملی مظاہرہ نظر آنا چاہیے،کمشنر نے کہا کہ درخت اور پھولدار پودے لگائے جائیں اور پارکوں کی اپ گریڈیشن کے ذریعے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی اور اپ گریڈیشن کا پلان بھی مرتب کیا جا رہا ہے جبکہ اہم چوراہوں پر تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔