• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز لیبر بیور و کے زیر اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی عوامی، جمہوری اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بھٹو خاندان نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی کیلئے قربانیاں دیں، بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ملک و قوم کے دوست مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر مہر نادر سلطان گنپال کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب میںپیپلز پارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، سینئر پارٹی رہنما حبیب اللہ شاکر ایڈوکیٹ، پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک عاشق بھٹہ، ضلعی جنرل سیکریٹری راؤ ساجد علی، سینئر رہنما منظور قادری جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ملتان سے مزید