• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بارکلرک ایسوسی ایشن کے انتخابات ، رانا خرم شہزاد کامیاب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بارکلرک ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال26 ۔2025 ضلع کچہری میں منعقد ہوئے ، صدارت پر رانا خرم شہزاد 461 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ،الیکشن میں 807ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،24ووٹ مسترد ہوئے ،الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتیجہ کے مطابق صدارت پر رانا خرم شہزاد 461 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جب کہ مد مقابل عبد الشکور کو330ووٹ ملے ،اسی طرح جنرل سیکرٹری کے لیے محمد عمران جٹ 470 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،مقابلے میں مقصود امجد قریشی کو 312 ووٹ ملے ،جوائنٹ سیکرٹری اسد بھٹی 485 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ مقابلے میں امیدوار امجد بوٹا خان کو 257 ووٹ ملے، سیکرٹری نشر و اشاعت اور امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوا جس پر سہیل ابراہیم سیال کو 323ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ مد مقابل محمد سبحان عالم کو 279 اور مغیث احمد بھٹہ کو 150 ووٹ ملے۔ 
ملتان سے مزید