• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تدارک منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے عوامی آگہی واک کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر ) شعور ترقیاتی تنظیم، انسداد منشیات سول سوسائٹی فورم ساؤتھ پنجاب اور اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے اشتراک سے تدارک منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے عوامی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر اور شاہد محمود انصاری نے کہا کہ منشیات کا زہر معاشرے کو تباہ کر رہا ہے اور نوجوان نسل تیزی سے اس کی لپیٹ میں آ رہی ہے۔ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد نشے کا شکار ہیں جن میں ہزاروں کا تعلق ملتان سے ہے۔ مقررین نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنے بچوں پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔
ملتان سے مزید