ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ مظفر آباد کے علاقے دوران ڈکیتی فائرنگ سے شہری زخمی ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار ۔پولیس کو محمد نعیم نے اطلاع دی کہ میرا بھائی محمد آصف انڈسٹریل سٹیٹ سے آرہاتھا کہ اچانک تین ڈاکووں نے روکا نہ رکنے پر پیچھے سے فائرنگ کردی ایک گولی پیٹ کے دائیں جانب لگی جو موٹرسائیکل سے نیچے گرگیا تو ڈاکو ڈیڑھ لاکھ نقدی اور موبائل چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کرایا ۔