ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی جلالپور کے علاقے میں 23سالہ خاتون کو ملزمان نے مبینہ طور پر تیزاب پلادیا، حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل، اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ، پولیس کو محمد کاشف نے اطلاع دی کہ ثنا بتول کو ملزمان الہٰی بخش، محمد امجد اور منظور مائی نے تیزاب پلادیا جسے حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔