ملتان (سٹاف رپورٹر) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منشیات کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر نوجوان نسل میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال، اسباب اور سدباب کے عنوان سے سالانہ سیمینار 26 جون جمعرات صبح 10:30 بجے ڈرگ ریہبلیٹیشن سینٹر، سوشل ویلفیئر کمپلیکس، متی تل روڈ ملتان میں منعقد ہوگا۔ صدر تنظیم نعیم اقبال نعیم کے مطابق سیمینار میں ماہرین نفسیات، سماجی و سیاسی شخصیات اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران شرکت کریں گے۔ اس موقع پر آگہی واک اور ڈی ڈی آر سی ملتان کی لائبریری کے لیے کتب کا تحفہ بھی پیش کیا جائے گا۔