اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ چیئرمین نیب نے سپیکر سردار ایاز صادق کو نیب کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نیب کی 5311 ارب روپے کی تاریخی ریکوری پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نیب کی بے مثال ریکوریاں اس کی غیرجانبداری اور مؤثر کارکردگی کا ثبوت ہیں۔