کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر عنایت خان کاسی نے کہاہےکہ محسن ِ انسانیت،سرورِ کائنات حضرت محمدﷺ نے زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کی مکمل راہ نمائی کی آپﷺ کا دین اور آپﷺ کی تعلیمات ہر شعبۂ حیات میں مینارۂ نور ہیں یہ بات انہوں نے 12ربیع الاول کی مناسبت سے جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کہیانھوں نے کہاکہ اسوۂ رسولؐ اور تعلیماتِ نبویؐ سے ہمیں ہر دور میں راہ نمائی ملتی ہے تعلیمات ِنبویؐ اور اسوۂ رسول ﷺ ہمیں تحمل و برداشت ،عفوودرگزر ،رواداری اور انسان دوستی کا درس دیتے ہیں ہمیں جو مسائل درپیش ہیں ان کے حل کے لیے مؤ ثر اقدامات اور اسلام کے پیغام کے ابلاغ کی ضرورت ہےہمیں سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہوناچاہیئے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔