• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزرفتاری ، موٹرسائیکلوں کی آلٹریشن کرنے پر 11افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بی زیڈ پولیس کو نوید نے بتایا کہ ملزم فرید نے بغیر نقشہ منظور کروائے غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے تیزرفتاری اور غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی الٹریشن کرنے کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شہری کو اغوا کرنے اور نقدی اور کار چھین کر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بی زیڈ پولیس کو صائمہ بی بی نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا جبکہ مظفر آباد پولیس کو محمد نعیم نے اغوا کی اطلاع دی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو معاملہ کی تصدیق نہ ہوسکی،پولیس نے ایگریکلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ ملزمان سے شراب، چرس اور آئس برآمد ہوئی ۔پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل کے سپیئر پارٹس برآمد کرکے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید