• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مند، محفوظ پاکستان کی تشکیل میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مقررین

ملتان ( سٹاف رپورٹر) منشیات کی زنجیر توڑنے کے لئے قومی اور عالمی سطح پر مربوط و منظم عملی جدوجہد جاری ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر ادارے باہمی حکمت عملی کے ذریعے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کررہے ہیں۔ انسداد منشیات فورس (ANF) اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند، محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تشکیل میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار شعور ترقیاتی تنظیم و روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور انسداد منشیات سول سوسائٹی فورم ساوتھ پنجاب کے زیر اہتمام اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب و ملتان کی زیر نگرانی تدارک منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ساوتھ پنجاب انسداد منشیات یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان ولید نصر وڑائچ نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری (سابق وی سی جامعہ زکریا) ʼ میڈم مقصودہ انصاری (ممبر صوبائی اسمبلی)عمر فاروق بھٹی (فوکل پرسن وزیر مانیٹرنگ سیل)ʼ شاہد محمود انصاری اور ڈاکٹر فاروق لنگاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کے خطرات اور اس کے پیچھے موجود مجرمانہ نیٹ ورکس کے بارے میں آگاہ کرنا از حد ضروری ہے، تاکہ وہ اس جال سے بچ سکیں۔ جواد امین قریشی۔ چوہدری منصور احمد۔ ملک امیر نواز۔ فرحان الحق حقانی۔ اور اقبال خان بلوچ ، ملک محمد واصف شریف۔ علی عمران ممتاز۔ قاری محمد اقبال۔ ملک تصور حیات و دیگر نے بھی  خطاب کیا۔
ملتان سے مزید