• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں ڈپٹی کمشنر،سی پی او نے محرم الحرام کے انتظامات چیک کیے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) قدیمی مرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامدسندھو،سی پی او صادق علی ڈوگر، اے ڈی سی کریم بخش محرم الحرام کے انتظامات کی نگرانی کی ۔ اس موقع پر کے ہمراہ ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ ، انجینئر سخاوت علی سیال ،ملک شجر عباس کھوکھر،سید طالب حسین پرواز،موسی رضا،آصف جھمٹ،اصغر ہاشمی قریشی،عباس قریشی ہاشمی ودیگر بھی ہمراہ تھے خاور شفقت بھٹہ نے مزید کہا کہ ماہ محرم الحرام کے موقع پر شیعہ سنی بھائی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت اطلاع دیں ۔
ملتان سے مزید