• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد کیسز کی سماعت کررہے ہیں،لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کروڑ لعل عیسن کے علاقے بیٹ مونگڑ میں دریائے سندھ کے خطرناک کٹاؤ کے معاملے پر اہم حکم جاری کر دیا ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کو دو ماہ کے اندر حل کیا جائے،ہائیکورٹ میں ایک کروڑ روپے رشوت کے مقدمے میں گرفتار ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل حسن شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے وکلاء کے دلائل کے لیے سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔ایف آئی اے سینٹرل کے مطابق ملزم حسن شاہ کے ساتھ ایک پرائیویٹ شخص عبدالحانان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم عامر حسین کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

ملتان سے مزید