• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری محکموں کو ریکوری اہداف بہتر بنانے کیلئے پلان مرتب کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیرِ صدارت سرکاری اداروں میں میپکو کے واجبات کی ریکوری بارے اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران، میپکو، واسا، پی ایچ اے، میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سرکاری محکموں کے ذمے واجب الادا میپکو بلز، ان کی درستگی، تصدیق اور واجبات کی کلیئرنس پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ادارے میپکو کے ساتھ رابطے کو مؤثر بنائیں اور واجبات کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کریں۔ انہوں نے میپکو کو ہدایت دی کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ فوری میٹنگز کی جائیں، بجلی کے بلوں میں تکنیکی یا ڈیٹا کی بنیاد پر موجود غلطیوں کی نشاندہی کر کے انہیں درست کیا جائے، اور بقایاجات کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر نے اس موقع پر واسا، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ریکوری اہداف بہتر بنانے کے لیے جامع اور قابل عمل پلان مرتب کریں۔ 
ملتان سے مزید