• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں، وزیراعظم، پاکستان ابھرتی معیشتوں میں سرفہرست، عالمی جریدہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے ۔وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار اپنے ایک بیان میں کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستانی معیشت میں استحکام کے حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات ، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے اور بروقت قرض کی ادائیگی کا اعتراف کیا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، پچھلے 12ماہ میں معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکا امکان 59 فیصد سےکم ہوکر 47 فیصد رہ گیا ہے۔بلوم برگ کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سےکریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری سے پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید