• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور

اسلام آباد(فاروق اقدس)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، تاہم پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع پر اتفاق رائے ہونے کے بعد یہ تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے یہ تجویز اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں پیش کی گئی ۔جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی، ایسے افغان شہری بھی موجود ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے، پی او آر کارڈ ہولڈز کے کاروبار اور جائیدادیں پاکستان میں موجود ہیں، پراپرٹیز بیچنے اور کاروبار سمٹنے کے لیے وقت درکار ہے۔

اہم خبریں سے مزید