اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( NDMA )لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ چیئرمین NDMA نے وزیرِ اعظم کو ملک میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین NDMA کو ملک بھر میں بالخصوص بالائی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین NDMA کو ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں سے اس حوالے سے رابطہ مزید فعال کرنے کی ہدایت کی ۔