• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے پراگ جین کو’’ را ‘‘کا نیا چیف مقرر کردیا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں مودی سرکار نے پراگ جین کو انٹیلی جنس ایجنسی’’ را‘‘ کا نیا چیف مقرر کیا ہے۔ وہ یکم جولائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے،جین نے89میں خفیہ ایجنسی میں شمولیت اختیار کی ،وہ پنجاب کیڈر کا آئی پی ایس افسر ہے،موجوہ را چیف روی سنہا کی ریٹائرمنٹ پر دو سال کیلئے چارج سنبھالے گا۔ بھارتی حکومت کا دعوی ہے کہ پراگ جین پاکستان خصوصا آزادکشمیر میں جاسوسی کا نیٹ ورک تیار کرنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ اس ماہ ہونے والی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے اندر جاسوسی کی کارروائیوں میں بھی پراگ جین کا ہاتھ تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارت کا جاسوسی کا نیٹ ورک بری طرح ناکام ہو چکا ہے اس کے باوجود پاکستان کا کریڈٹ دے کر پراگ جین کو را کا چیف بنانا بھارتی حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔
اہم خبریں سے مزید