• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحول دوست گاڑیوں پر گرین ٹیکس لگنے سے گاڑیاں مہنگی ہوگئیں

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وفاقی حکومت کی طرف سے ماحول دوست گاڑیوں پر گرین ٹیکس لگا ئے جانے کے بعد گاڑیاں مہنگی ہوگئیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ماحول دوست گاڑیوں پر ٹیکس عائد کردیا گیا، اس کاروبار سے منسلک شخصیات نے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا،ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر گرین ٹیکس کے نفاذ سے قیمت 3 سے 5 فیصد تک بڑھ گئی،کار شورومز پر پہلے ہی سناٹے ہیں، نئے اقدام سے آٹو انڈسٹری پر مزید مشکل آئے گی۔کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ ٹیکس سے ہائبرڈ گاڑی 5 لاکھ روپے تک مہنگی ہوگی، سازگار ماحول کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے،گاڑیوں کے کاروبار سے منسلک شخصیات کی رائے میں ماحول دوست گاڑیوں کو ترجیح دینے کی حکومتی پالیسی کے باوجود گاڑیوں پر ٹیکس اس کی فروخت میں رکاوٹ بنے گا۔
اہم خبریں سے مزید