اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج ،جسٹس محسن اختر کیانی سمیت پانچ ججوں نے دیگر ہائی کورٹوں سے تین ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلوں اوراسی بنیاد پر نئی سنیارٹی لسٹ کی تشکیل سے مقدمہ کے حالیہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اورعملدرآمد کو معطل کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا ،اپیل گزار ،جسٹس محسن اختر کیانی وغیرہ نے منیر اے ملک ایڈوکیٹ کے ذریعے ہفتہ کے روز 179صفحات پر مشتمل انٹرا کورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے 19 جون کو جاری کئے گئے فیصلے کوکالعدم قرار دینے اور اس اپیل کے حتمی فیصلہ تک اس فیصلے پر عملدرآمد کو معطل کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔