• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزویلٹ ہوٹل نجکاری؛ ابھی تک کوئی بَیس قیمت طے نہیں کی گئی، نجکاری کمیشن

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نجکاری کمیشن نے روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر کی بَیس قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ کمیشن کے ترجما ن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ شائع ہونے والی خبر میں یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان نے روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر کی بَیس قیمت مقرر کی گی ہے جو درست نہیں ہے ۔ وضاحتی بیان کے مطابق روزویلٹ ہوٹل، نیویارک کی نجکاری کے لیے ابھی تک کوئی بَیس قیمت طے نہیں کی گئی جو صرف بولی کے وقت مقرر کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کا غلط حوالہ دیا گیا ہے جنہوں نے رواں مالی سال کے دوران متوقع معاہدے پر دستخط کی صورت میں کامیاب فریق کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی جزوی ادائیگی کے تخمینہ کا حوالہ دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید