ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کے 6خستہ حال پارکوں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ، فاطمہ جناح کالونی کے دو پارک، نیو شاہ شمس، شاہ رکن عالم اور تغلق ٹاؤن کے ایک ایک پارک کے علاوہ ٹمبر مارکیٹ کی 2600 آر ایف ٹی گرین بیلٹ اور ساڑھے آٹھ کنال رقبے پر مشتمل پارک کو بھی بحال کیا جائے گا،اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ملتان میں بھی صاف ستھرے اور پر امن تفریحی مقامات کی فراہمی شہریوں کا حق ہے،اپ گریڈیشن کے تحت روشنیوں کا نیا نظام، گزیبو، پلے ایریا، واک ویز اور معیاری واش رومز سمیت ایسی سہولتیں مہیا کی جائیں گی، اجلاس میں ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم اورپی ایچ اے کے افسران نے شرکت کی۔