• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے اغواء برائے تاوان کے بڑھتے واقعات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں کچے کے ڈاکوئوں کی جانب سے اغواء برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولیس نے مختلف بس اڈوں اور مساجد پر عوامی آگاہی کے اعلانات کا سلسلہ شروع کیا،ایس ایس پی اے وی سی سی/سی آئی اے کراچی کی جانب سے کراچی کے مختلف بس اڈوں پر بس مالکان سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی اے وی سی سی نے ٹرانسپورٹرز کو واضح ہدایات دیں کہ وہ مسافروں کو خبردار کریں کہ اگر کوئی شخص انہیں فون پر شادی کا جھانسہ دے، کاروبار یا نوکری کا لالچ دے یا قیمتی سامان سستے داموں دلانے کے وعدے کرے اور انہیں شکار پور، کشمور، کندکوٹ، گھوٹکی یا سکھر بلائے، تو وہ ہرگز نہ جائیں۔ کیونکہ یہ حربے عام طور پر اغواء کرنے والے گروہ استعمال کر رہے ہیں،اس کے ساتھ پولیس کی ٹیموں نے ایس ایچ او کی نگرانی میں مختلف بس اڈوں اور قریبی مساجد میں جا کر اعلانات کروائے اور لوگوں کو ان وارداتوں سے خبردار کیا اور لوگوں کو تاکید کی گئی کہ ایسے کسی مشتبہ کال یا دعوت پر ان علاقوں کا سفر نہ کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید