کراچی( اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالر حیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کی بجائے عوام پر مہنگائی کا بم گرارہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔ حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینے کی بجائے محرم الحرام کے پاک مہینے میں عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ اتحادی حکومت اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کی بجائے عوام پر مہنگائی کا بم گرارہی ہے۔