• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط پروگرام ضروری، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ اسٹاک مارکیٹ کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے‘سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط پروگرام ضروری ہے ‘پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ایس ایم ایس اور فون پیغامات کے ذریعے موسمیاتی وارننگ اور آفات کے خطرات باقاعدگی سے جاری کیے جائیں ۔منگل کو این ڈی ایم اے کے تحت نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کریں۔ سوات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے‘ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر اس معاملہ کا دیانتداری سے جائزہ لینا چاہئے، این ڈی ایم اے اس معاملہ کی رپورٹ بنا کر پیش کرے۔

اہم خبریں سے مزید