• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ریونیو بورڈ‘ جون میں 40 ارب ٹیکس وصولی کا سنگ میل عبور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس وصولی میں ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے جون 2025 کے دوران 40 ارب 50 کروڑ روپے ٹیکس جمع کر لیاجو کہ ایک ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے‘گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 306 ارب 60 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔سیکریٹری سندھ ریونیوبورڈنوید شوکت راجپوت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جون 2025میں ٹیکس وصولی گزشتہ سال جون 2024 کی نسبت 44 فیصد زیادہ ہے جبکہ گذشتہ ماہ مئی 2025 کی نسبت 30 فیصد زیادہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید