اسلام آباد(محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) پنجاب میں تحریک انصاف کی قیادت کا جیل سے مذاکرات کے لئے پیغام، اڈیالہ سے عاشورہ کے فوری بعد تحریک چلانے کا حکم، بات چیت شروع ہونے سے پہلے ہی اسے سبوتاژ کرنے کی کاروائی ہے،مذاکرات کا مشورہ دینے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو قبل ازیں مرنے مارنے کے سوا کوئی بات نہیں کرتے تھے ،اڈیالہ کا مکین خاص ذہنی کیفیت میں مبتلا ہے وہ مولانا بھا شانی کی زبان استعمال کررہا ہے،مذاکرات کے لئے ایجنڈا کلیدی حیثیت رکھتا ہے تحریک انصاف ناممکن لعمل ایجنڈا رکھے تو اس میں کامیابی نہیں ہو سکے گی ،جب بھی رہائی کی بات ہوگی نو مئی شرط اول ہوگا اسکے لئے طریق کار واضح کیا جا چکا ہے،تحریک انصاف اپنی شرائط پر اصرار کرتی رہی تو مذاکرات کا دروازہ نہیں کھلے گا،قومی اسمبلی میں شہباز شریف کا مصافحہ استحکام برقرار رکھنے کے لئے تھا اسے سمجھنے میں غلطی تباہ کن ہوگی ۔