• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 5 مرلہ اراضی کی فروخت آسٹریلوی سیاست کا موضوع بن گئی

کراچی (رفیق مانگٹ) لاہور میں 5 مرلہ اراضی کی فروخت آسٹریلیا کی مقامی سیاست کاموضوع بن گئی ہے، آسٹریلیا کی گرینز پارٹی کی نائب رہنما اور نیو ساؤتھ ویلز سے سینیٹر میہرین فاروقی نے اپنے آبائی شہر لاہور میں 500 مربع میٹر (پانچ مرلہ)کے ایک قطعہ اراضی کو فروخت کر دیا ہے۔یہ زمین ان کے پاس 2018 سے پہلے سے تھی، جب وہ وفاقی سینیٹر بنیں۔ فروخت کی وجوہات پر فاروقی یا ان کی ٹیم نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔فاروقی کی خاموشی نے زمین کی فروخت کو سیاسی بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔گرینز پارٹی کرایہ داروں کے حقوق کی وکالت کرتی ہے، لیکن فاروقی پراپرٹی مالک ہیں۔گرینز پارٹی کی نئی رہنما لاریسا واٹرز ہیں، جو صرف ایک پراپرٹی کی مالک ہیں۔دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق مہرین فاروقی، جو لاہور میں پیدا ہوئیں، 1990 کی دہائی میں آسٹریلیا ہجرت کر گئیں۔ انہوں نے 2013 سے 2018 تک نیو ساؤتھ ویلز کی قانون ساز اسمبلی میں خدمات انجام دیں اور پھر 2018 میں وفاقی سینیٹر منتخب ہوئیں۔ وہ گرینز پارٹی کی نائب رہنما ہیں اور ماحولیاتی تحفظ، سماجی انصاف، اور کرایہ داروں کے حقوق جیسے مسائل پر آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ تاہم، ان کی پاکستانی جڑوں نے انہیں ہمیشہ سے سیاسی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ سال، ون نیشن پارٹی کی رہنما پاؤلین ہینسن نے ایک ٹویٹ میں فاروقی کو پاکستان واپس جانے کا طعنہ دیا تھا، جسے فیڈرل کورٹ نے نسلی امتیاز قرار دیا۔پارلیمانی رجسٹر آف انٹرسٹس کے مطابق، فاروقی نے لاہور میں واقع 500 مربع میٹر کے ایک قطعہ اراضی کو حال ہی میں فروخت کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید