• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گزشتہ 7 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 500 شہری جان سے گئے

کراچی (آئی این پی) شہر قائد میں رواں سال جنوری تا جولائی خونی ٹریفک حادثات میں 500سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے، مجموعی طور پر جنوری تا جولائی 546شہری جان سے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق 425 مرد، 51خواتین، 51بچے اور 19 بچیاں ٹریفک حادثات میں جان سے گئیں جبکہ 8 ہزار 136 شہری زخمی بھی ہوئے۔کراچی میں ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق ہیوی گاڑیوں کے باعث حادثات میں 165 شہری جاں بحق ہوئے، ان میں سب سے زیادہ ٹریلر کی زد میں آ کر 62 افراد جان سے گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 37افراد اور ڈمپر کی ٹکر سے 32افراد جاں بحق ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید