• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان اور امریکا کے درمیان 2 طرفہ تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،گزشتہ مالی سال میں دو طرفہ تجارتی حجم 7ارب 59کروڑ ڈالر ، پاکستان نے 5ارب 83کروڑ ڈالر کی اشیاء برآمد کیں۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال پاک امریکا دو طرفہ تجارتی حجم 7ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز جبکہ امریکا کی پاکستان کو درآمدات کا حجم ایک ارب 76کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔ادارہ شماریا ت کا بتانا ہے کہ پاکستان نے ایک سال میں امریکا کو 5 ارب 83 کروڑ ڈالرز کی اشیا برآمد کیں، اسی طرح گزشتہ مالی سال پاکستان کی امریکاکو برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا۔جاری دستاویزات کے مطابق پاکستان کی امریکا سے درآمدات میں گزشتہ سال 40 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک سال میں امریکاکے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس 4 ارب ڈالر سے زائد رہا۔
اہم خبریں سے مزید