• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آم کی کوالٹی، پیداوار اور ایکسپورٹ اضافہ کیلئے 70 کروڑ روپے منصوبہ کی منظوری

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب نے آم کی کوالٹی، پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافہ کے لیے 70کروڑ روپے کے منصوبہ کی منظوری دی ہے۔ پنجاب میں 3لاکھ 80ہزار ایکڑ رقبہ پر آم کے باغات ہیں۔منصوبہ کے تحت برآمدی اقسام کی کاشت میں اضافہ کیلئے جدید نرسریاں رجسٹرڈ کی جائیں گی۔ باغبانوں و ماہرین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجا جائے گا، آم کی نیوٹریشن اور بیماریوں کی تشخیص کیلئے جدید لیب قائم کی جائے گی اور جدید مشینری سبسڈی پر فراہم کرنے کی تجویز بھی منصوبہ میں شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید