• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ مراد جمالی، موٹر سائیکل کی دکان میں بم دھماکہ، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار ) ڈیرہ اللہ یار قومی شاہراہ پر واقعہ موٹر سائیکل آٹوز کی دکان میں بم دھماکہ سے ایک کار شوروم پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 8سے 10کلو دھماکہ خیز مواد سے بنا ٹائم بم دکان کے اندر رکھا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اللہ یار مین چونگی سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر واقعہ موٹر سائیکل آٹوز پر میں نامعلوم افراد کی جانب سے ٹائم بم رکھ دیا گیا جس کے دھماکے سے دکان کی چھت اور کار شوروم پر کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
اہم خبریں سے مزید