• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی علاقائی رابطہ کاری: سنکیانگ، تبت ریلوے منصوبے کا آغاز

اسلام آباد (صالح طافر) چین کی علاقائی رابطہ کاری:سنکیانگ-تبت ریلوے منصوبے کا آغاز، منصوبہ بلند ترین اور مشکل ترین خطوں میں سے ایک؛ سنکیانگ میں ہوتان کو تبت میں شیگاتسے سے جوڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی علاقائی رابطہ کاری کے لیے ایک اہم پیشرفت میں، اس نے سنکیانگ- تبت ریلوے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ دنیا کے سب سے بلند اور مشکل ترین علاقے کے طور پر جانے جانے والے، تقریباً 2 ہزار کلومیٹر طویل سنکیانگ- تبت ریلوے منصوبہ سنکیانگ کے ہوتان کو تبت کے شیگاتسے سے جوڑتا ہے۔ یہ منصوبہ موجودہ لہاسا-شیگاتسے روٹ سے منسلک ہوگا اور اسے نئی تشکیل دی گئی سنکیانگ-تبت ریلوے کمپنی 13.2 ارب ڈالر کے بجٹ کے ساتھ مکمل کرے گی۔ بھارت اس منصوبے سے ناراض ہے کیونکہ یہ تبت کو چین کے باقی حصوں سے مزید مربوط کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، چین دنیا کے سب سے بلند اور مشکل ترین علاقے میں ریلوے بنا رہا ہے۔ سنکیانگ-
اہم خبریں سے مزید