• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 سالہ امریکی سردار ارون سنگھ بھل خلا میں جانے والے پہلے سکھ

اسلام آباد(محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار)اسی سالہ امریکی سردار ارون سنگھ بھل وہ پہلے شخص بن گئے ہیں جو خلا میں گئے ہیں انہوں نے اپنے اس تجربے کو شاندار قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ اس سفر کے لئے ان سے کہا گیا تھا کہ اسے پگڑی کے بغیر اختیار کریں تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ وہ پگڑی باندھ کر ہی اس سفر پر جائیں گے تاہم مسافت طےکرتے ہوئے انکی پگڑی ڈھیلی ضرورہوئی تھی۔ ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے سفر کی روداد بیان کرتے ہوئے جائیدادوں کا کاروبار کرنے والے سردار ارون بے بتایا کہ انہیں خلا میں جاکر احساس ہوا کہ وہاں کوئی سرحد کوئی ویزا اورکسی سیاست کا کوئی وجود نہیں انہوں نے بتایاکہ روانگی سے پہلے ان کے خلائی جہاز کے گرد آگ ہی آگ تھی پھر وہ آواز سے تین گنا تیز رفتارسے خلا کی طرف بڑھے اور سو کلو میٹر کے فاصلے پر کشش ثقل سےآزاد ہوئے تو انھوں نے بتایا کہ کسی نے میرے سینے پر ہاتھی رکھ دیا ہے جس سے سانس لینے میں دقت ہوئی تاہم تربیت کام آئی اور وہ جلد ہی معمول کے مطابق سانس لینے لگے ، ان سے پوچھا گیا کہ اس سفر پر انھوں نے کس قدر اخراجات ادا کئے تو ان کا کہنا تھا کہ تحریر کے ذریعےپابند ہیں کہ اس خرچ کو بتانہیں سکتے تاہم انہوں نے بتایا کہ ان کے ہم سفر ایک چینی خلا باز نے بتایا کہ اس نے 28ملین (دو سو اسی لاکھ) ڈالر کی رقم ادا کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید