• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018سے 2025 تک چار ملین ووٹرز مردہ قرار دیکر فہرست سے خارج

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2018سے 2025کے دوران چار ملین سے زائد شہریوں کو مردہ قرار دے کر انتخابی فہرست سے خارج کر دیا۔ غلطی سے مردہ قرار دیئے گئے 1لاکھ 15ہزار ووٹرز کو دوبارہ شامل کیا گیا۔ سرکاری رپورٹس کے مطابق2017سے 2020 کے دوران تقریباً 1.55 ملین ووٹرز کے نام فہرست سے حذف کیے گئے، جبکہ 2022 میں دروازہ بہ دروازہ تصدیقی مہم کے دوران مزید تقریباً چار ملین مردہ شہریوں کا اندراج ختم کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس دوران غلطی سے مردہ قرار دیئے گئے ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد شہریوں کو بعد ازاں دوبارہ فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید