کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان اپنے بانیان کی قربانیوں اور وارثان کی جہد لازوال کا نتیجہ ہے اور ہم آج بھی اپنی جانوں سے اسکی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ایام آزادی کے سلسلے میں نیو کراچی گودھر امیں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےیہ شہر روز اول سے وطن عزیز کی ترقی کا ضامن تھا اور مستقبل میں بھی اپنے وعدے کو نبھائے گا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یومِ آزادی کا جشن محض خوشی کا دن نہیں بلکہ مقاصد پاکستان کی یاد دہانی ہے کہ آزادی کسی نعرے یا وعدے کا نام نہیں بلکہ ایک احساس ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں ہونا چاہیے۔