کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری محنت رفیق قریشی نے کہا ہے کہ شریعہ کمپلائنٹ سکوک بانڈز میں3ارب روپے کی سرمایہ کاری کرینگے تاکہ محنت کشوں کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ڈیتھ گرانٹ کی رقم 7سے 10لاکھ اور شادی گرانٹ کی رقم3سے5لاکھ روپے کر رہے ہیں یہ اقدامات ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی جانب سے محنت کشوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ایک نئی امید اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں جو نہ صرف محنت کش طبقے کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں گے بلکہ تعلیم، رہائش،صحت اور توانائی کے شعبوں میں پائیدار ترقی کی راہ بھی ہموار کریں گے ۔