کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے لکی ون کے قریب واٹر ٹینکر حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ گورنمنٹ نے دیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 12اپریل کو ہمارا احتجاج کسی قوم کے خلاف نہیں، ٹینکر اور ڈمپر مافیا زکے خلاف تھا کیونکہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر مارے جانے والے لوگوں میں ہر زبان اور نسل کے لوگ شامل تھے۔ متحدہ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شہری عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کہ جہاں سے مجھے ریلی کی قیادت کرنی تھی،ایک دن کیلئے دفعہ 144لگاکر اور گرفتاریاں کرکے اس احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔