• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں، بلاول

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی / نیوز ایجنسیز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف 92,000 سے زائد جانوں کی قربانی دی، 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھایا، مگر دنیا ہماری قربانیوں کو بجا طور پر تسلیم کرنے کے بجائے سوال کرتی ہے کہ کیا پاکستان کافی کر رہا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی اقدامات کو عالمی سطح پر معاونت اور شراکت داری کے ذریعے سپورٹ کیا جائےتاکہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے،طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس سےاپنےافتتاحی خطاب میں کیا۔جس کا عنوان "پاکستان -دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط دیوار”تھا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے اقدامات کاعالمی سطح پربھرپور اعتراف کرتے ہوئے انہیں شراکت داری کے ذریعے سپورٹ کیا جائےتاکہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے، ڈیجیٹل سپیس میں انسداد انتہا پسندی کے لیے عالمی تعاون بڑھایا جائے۔انہوں نے ۔ اس کانفرنس کا مقصد پاکستان کی انسداد دہشت گردی میں خدمات، قربانیوں اور حکمت عملی کو اجاگر کرنا تھا۔ڈیجیٹل سپیس میں انسداد انتہا پسندی کے لیے عالمی تعاون بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے القاعدہ، داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر نیٹ ورکس کو شکست دی، پاکستان کا تجربہ دنیا کے لیے ماڈل کے طور پر اپنایا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید