اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) پاور ڈویژن نے بدھ کو ایک نگران سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کا مقصد مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سیل کی سربراہی پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے ڈائریکٹر سید سلیم احمد کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، "بااختیار اتھارٹی کو یہ خوشی ہے کہ مون سون سیزن 2025 کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی اور ملک بھر میں بجلی کی بروقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک نگران سیل قائم کیا جاتا ہے جس کی سربراہی سید سلیم احمد، ڈائریکٹر پی پی ایم سی کریں گے۔